عراق کو قابض افواج سے پاک کرینگے، حملوں کا جواب دینگے، سربراہ حشد الشعبی

05 فروری, 2024 04:01

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی عسکری مزاحمتی تحریک حشد الشعبی کے سربراہ نے القائم اور عکاشات علاقے کے امریکی حملوں میں شہید ہونیوالے مجاہدین کی تدفین کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت کا جواب دینگے۔

مغربی عراق میں القائم اور عکاشات کے علاقوں پر حالیہ امریکی حملوں کے شہداء کی تدفین کی تقریب میں وزیر صحت اور الحشد تنظیم کے سربراہ سمیت بڑی تعداد میں عوام، مجاہدین اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

حشد الشعبی کے سربراہ فلاح الفیاض نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے حشد الشعبی کو نشانہ بنا کر آگ سے کھیلنے کی کوشش کی ہے اور اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:یمن کی سرزمین پر جارحیت سے کشیدگی میں مزید شدت آئے گی، حماس

اس جارحیت میں امریکہ نے براہ راست حشد الشعبی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی فورسز کا خون عراق کی حیثیت اور وقار کو ظاہر کرتا ہے۔

ہم اپنے نوجوانوں کے خون کو سستا سیاسی مواد نہیں بننے دیں گے۔

حشد الشعبی مسلح افواج اور تمام عراقیوں کا فخر ہے، ہمارے ملک کو غیر ملکیوں کی موجودگی سے پاک کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عراق کے القائم اور عکاشات علاقوں پر امریکی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 عراقی شہید اور 36 زخمی ہو گئے ہیں۔

3:10 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top