مقبوضہ فلسطینیمن

یمن کی سرزمین پر جارحیت سے کشیدگی میں مزید شدت آئے گی، حماس

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کی سرزمین پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، یہ حملے یمنی مملکت کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے مزید کہا ہے کہ یمن کی سرزمین پر جارحیت سے کشیدگی میں مزید شدت آئے گی اور یہ جارحانہ عمل خطے کو مزید بدامنی اور عدم استحکام کی طرف لے جائے گا۔

جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری واشنگٹن اور غاصب صیہونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن پر حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، انصاراللہ

حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے بنیادی موقف کو سراہتے ہیں۔

عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ امریکی جارحیت کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔

اپنے بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے یہ بھی کہا کہ وہ غزہ میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button