ضرورت پڑنے پر دھرنے میں خود شرکت کرونگا، آغا راحت حسین
شیعیت نیوز:۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ (مطالبات) گلگت بلتستان کے ایک ایک فرد کی دل کی آواز ہے جن کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
حکومت میں اسمبلی ممبران بھی اس علاقے کے فرزند ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل نکالے بصورت دیگر استعفی دیکر دھرنے میں شامل ہو جائے۔
ضرورت پڑنے پر میں خود بھی دھرنے میں شرکت کروں گا۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحیسنی نے گلگت میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا سرد موسم میں کئی دنوں سے اپنے حقوق کیلئے دھرنے اور احتجاج کرنے والے جی بی کے عوام کو ہمارا سلام ہو۔
جی بی عوام، تنظیمات، انجمنوں اور مختلف کمیٹیوں میں شامل افراد سے گزارش کرونگا کہ وہ دھرنوں میں بھرپور شرکت اور منتظمین سے تعاون کریں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا، آغا علی رضوییہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا نگر اور بلتستان کی قوم نے احتجاج کے ذریعے گندم کا مسئلہ حل کروایا باقی مطالبات کیلئے گلگت کے عوام کو بھی نکلنا ہوگا۔
عوامی حقوق کیلئے نکلنے والے تمام اضلاع کے عوام قابل تعریف ہیں جن کی قدر دانی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مذید کہا عوامی مطالبات کیلئے پورا گلگت بلتستان کا متحد ہونا نیک شگون ہے۔
دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نوجوان باخبر رہیں۔
ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور اختلافی چیزوں کو شیئر کرنے سے گریز کرے اور اپنے صفوں میں اتحاد و وحدت قائم رکھتے ہوئے اپنے بنیادی حقوق کی تحریک کو آگے بڑھائیں۔







