اہم ترین خبریںپاکستان

ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شیعہ مسلمانوں کی تکفیر،لیگی رہنما کا اظہار لاتعلقی

ملک ارشد کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے میں اہل تشیع کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں اور اہل بیتؑ کا غلام ہوں۔

شیعیت نیوز:ساہیوال سے  ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرملک ارشد سے منسوب سوشل میڈیا پر  ویڈیو وائرل کی گئی جس میں  شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کی گئی  ہے۔

مسلم لیگ ن کے امید وار نے ساہیوال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ  ویڈیو میں موجود شخص سے میرا کوئی تعلق نہیں اور ویڈیو مجھ سے منسوب کی جارہی ہے ۔

میں شیعہ مسلمانوں کی تکریم کرتا ہوں اور مسلمان مانتا ہوں  میں محرم الحرام میں بھی اپنی خدمات انجام دیتا ہوں میرے بیٹوں کا نام بھی حسن حسین ہے۔

  ملک ارشد نے پریس کانفرنس کرکے وضاحت دی ہے کہ وہ تقریر میری نہیں بلکہ کوئی شخص اسد خان بلوچ کے بارے میں بات کر رہا ہے جو مجھ سے منسوب کر دیا گیا۔

ملک ارشد کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے میں اہل تشیع کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں اور اہل بیتؑ کا غلام ہوں۔

 لیگی رہنما نے پریس کانفرنس کے بعد  ساہیوال امام بارگاہ میں حاضری دے کر مولانا معصومی کی موجودگی میں علم حضرت عباسؑ کے نیچے حلف دے کر وضاحت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button