شیعہ دشمن آمر ضیاالحق کے فرزند اعجاز الحق کی پارٹی کا کالعدم سپاہ صحابہ سے سیاسی اتحاد ہوگیا

31 جنوری, 2024 14:28

شیعیت نیوز:شیعہ دشمن آمر ضیاالحق کے فرزند اعجاز الحق کی پارٹی کا کالعدم سپاہ صحابہ سے سیاسی اتحاد ہوگیا۔

 قومی یکجہتی اتحاد کے چیئرمین اعجاز الحق نے جھنگ میں تکفیری جماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی سے ملاقات کی

۔ اس موقع پر چیئرمین قومی یکجہتی اتحاد نے این اے 109 سے امیدوار احمد لدھیانوی کے حق میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے امیدواروں کو دستبردار کرانے کا بھی اعلان کرایا۔

واضح رہے کہ این اے 109 جھنگ میں تکفیری جماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی کو اپنی ہی جماعت سے مخالفت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2006ء میں چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کرکے نظریاتی سیاست کو دفن کردیا گیا۔

اعجازالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی

پیپلزپارٹی سے نظریاتی اختلاف ہے ذاتی نہیں، سیاست میں ذاتی دشمنی نہیں ہونی چاہئے، الیکشن کے بعد ساری پی ڈی ایم اکٹھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری الیکشن سے پہلے ناکام،لشکرجھنگوی اور سپاہ صحابہ میں مسلح تصادم کا خدشہ

اعجازالحق نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں بڑی تعداد آزاد امیدواروں کی کامیاب ہوگی، رجیم چینج کے وقت منڈی لگی تھی، اس طرح نہیں ہونا چاہئے، قومی یکجہتی اتحاد نے 36 اضلاع سے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو بچانے کے لئے مذہبی جماعتوں پر مشتمل قومی یکجہتی اتحاد قائم کیا، چارٹرڈ آف ڈیمو کریسی سے پاکستان میں مفادات کی سیاست نے جنم لیا۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں سے کسی کا منشور اور نظریہ آپس میں نہیں ملتا صرف مفادات مشترکہ تھے۔

اعجازالحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کے کندھوں پر مہنگائی کا وہ بوجھ ڈالا جو ماضی میں کسی اور حکومت نے نہیں ڈالا۔

میرے والد نے ہمارے لئے کوئی جائیداد، فیکٹریاں اور پیسے نہیں چھوڑے، البتہ علماء و مشائخ کی محبت ہمارے دلوں میں ضرور ڈالی۔

10:04 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top