اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک لبیک اور کالعدم سپاہ صحابہ کا سیاسی گٹھ جوڑ سامنےآگیا

سیاسی مبصرین کاکہنا ہے ایک سازش کے تحت کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کو اسمبلی میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

شیعیت نیوز:تحریک لبیک اور کالعدم سپاہ صحابہ کا  سیاسی گٹھ جوڑ سامنےآگیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے امید وار حاجی اللہ داد نے این اے 81 میں انتخابی مہم کے دوران حلقے میں جو پوسٹر تقسیم کئے ہیں

اُس پر کالعدم  صحابہ کےبانی ملعون حق نواز جھنگوی کی تصویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تحریک لبیک کے اس سے قبل بھی سپاہ صحابہ سے تعلقات منطر عام پر آچکے ہیں۔

الیکشن میں سپاہ صحابہ کی جانب سے تحریک لبیک کی مکمل حمایت نئے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک کا سیاسی اتحاد، خفیہ ہاتھ کی نئی سازش ؟؟

 کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی تھی۔

اور معاویہ اعظم نے خادم حسین رضوی کے مزار پر بھی حاضری بھی دی۔

سیاسی مبصرین کاکہنا ہے ایک سازش کے تحت کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کو اسمبلی میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

تحریک لبیک انتہا پسند مذہبی تنظیم ہے شیعہ نسل کشی میں ملوث سپاہ صحابہ سے تعلقات سے ملک میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button