اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی ’کینگروٹرائل‘ سے گزرے، ترجمان پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ مقدمات میں قانون کی کوئی پرواہ نہیں کی 

شیعیت نیوز: توشہ خانہ ریفرنس میں  سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائے جانے کو پی ٹی آئی نے ’کینگرو ٹرائل‘ قرار دے دیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی اس سزا پر ردعمل میں پی ٹی آئی نے کہا ہے، ’جس طرح سزا سنائی گئی ہے، یہ ہماری عدلیہ پر ایک بڑا سوال ہے۔‘

پی ٹی آئی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ مقدمات میں قانون کی کوئی پرواہ نہیں کی

ہائیکورٹ میں یہ قابل شرم ٹرائل کوڑے دان کی نظر ہو جائے گا۔

ایکس ہینڈل پر ٹویٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں دو روز کے دوران قانون کے چھیتڑے اڑا دیے گئے ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی ایک بار پھر کینگرو ٹرائل سے گزرے ہیں، جس میں انہیں حق دفاع نہیں دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button