پاکستان کی اہم خبریں

انتخابات کے دوران 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس یا انتہائی حساس قرار

شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کے مطابق حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد چھیالیس ہزار پینسٹھ ہے۔

الیکشن کمیشن نے ستائیس ہزار چھے سواٹھائیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ اٹھارہ ہزار چارسو سینتیس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بارہ ہزار پانچ سو اسّی پولنگ اسٹیشنز حساس اور چھے ہزارچالیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔

جبکہ پنجاب میں بتیس ہزار تین سوچوبیس پولنگ اسٹیشز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی:تکفیریوں کو اسمبلی نہیں پہنچنے دیں گے، ایم ڈیبلیو ایم نے تکفیری کے مقابلہ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کردی

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ میں چھے ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں اسی طرح خیبرپختونخوا کے بھی چھے ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ بلوچستان کے دوہزار سے زائد پولنگ مراکز حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں نوےہزار چھے سوپچہتر پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button