کراچی:تکفیریوں کو اسمبلی نہیں پہنچنے دیں گے، ایم ڈیبلیو ایم نے تکفیری کے مقابلہ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کردی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 پر تکفیری جماعت کے رہنما کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے ابراہیم حیدری جلسے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ نسل کشی میں ملوث تکفیری اسمبلیوں میں پہنچے تو پاکستان کا امن تباہ ہوجائےگا
وفد نے 8 فروری کے قومی انتخابات میں این اے 230 پر ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
عید گاہ گراؤنڈ ابراہیم حیدری میں منعقدہ انتخابی جلسے میں پی پی پی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے مجلس وحدت مسلمین کی حمایت پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔







