اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم تنظیموں کو پارلیمنٹ تک پہنچنےسے روکا جائے ۔شیما کرمانی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے عناصر کو  الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے انہیں پارلیمنٹ فلور تک پہنچنے سے روکا جائے

شیعیت نیوز:سماجی کارکن شیما کرمانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ تشویش ناک بات ہےکہ کچھ کالعدم اور دہشت گرد جماعتیں جو ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت اور تقسیم پر مبنی کافر کافر سے ملک کی دیواروں  کو کالا کرتے ہیں انہیں عام انتخابات لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

شیما کرمانی نے مزید کہا کہ ان دہشت گردوں کا پارلیمنٹ تک پہنچنے کا مطلب ملک میں مزید اشتعال انگیزی اور بد امنی کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تکفیریوں کی جگہ جیل ہے اسمبلی نہیں،کسی دہشت گرد کو ووٹ نہ دیں

میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے عناصر کو  الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے انہیں پارلیمنٹ فلور تک پہنچنے سے روکا جائے

سماجی کارکن کا مزید کہنا تھا کہ آپ بھی جب ووٹ دیں تو سوچ سمجھ کر ووٹ دیں ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو نفرت پھیلاتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button