اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیریوں کی جگہ جیل ہے اسمبلی نہیں،کسی دہشت گرد کو ووٹ نہ دیں

 تکفیری امید واروں کا  الیکشن میں حصہ لینا آئین، قانون، اداروں، نیشنل ایکشن پلان سب کی بے حرمتی ہے

 شیعیت نیوز:سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 88 سے مولانا اورنگزیب فاروقی کی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی ۔

 کراچی سے شیعہ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم  نے کالعدم انجمن سپاہ صحابہ  کی انتخابات میں مکمل حمایت کردی ہے ۔

کراچی سے حلقہ این اے 230 سےایم کیو ایم نے اپنا امید وار کالعدم سپاہ صحابہ کے حق میں دستربردار کردیا ہے۔

شیعہ کلنگ میں ملوث دہشت گرد اورنگزیب فاروقی  کو اسمبلی میں لانے کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔

ایم کیو ایم کی اس گھناونی سازش سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں بھی  کالعدم تنظیموں کی مدد سے شیعہ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

 سپاہ صحابہ تو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ہے اس لئے وہ ایک نئے نام "پاکستان راہ_حق پارٹی” کے بینر تلے الیکشن لڑ رہا ہے۔

اسی طرح رمضان مینگل کوئٹہ سے کاغذات جمع کروا چکا ہے جی ہاں وہی مینگل جو لشکر جھنگوی کوئٹہ چیپٹر کا سربراہ ہے۔

اسی طرح جھنگ میں  سے لدھیانوی جبکہ  اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم کو نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیریوں کے مقابلے کوئی بھی پارٹی کا امیدوار ہو اسے ووٹ دیں،گل زہرا رضوی

اس معاملے پر مسرور جھنگوی نے بغاوت کر دی اور سپاہ صحابہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔

بہرحال جھنگ سے بھی کالعدم تکفیری رہنما الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یہ کالعدم تکفیری جماعتیں پہلے ہی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکی ہیں۔

ان کے سر پر 80 ہزار پاکستانیوں کا خون ہے اور الیکشن میں ان کا حصہ لینا ان پاکستانیوں کے خون کیساتھ گھناونا مذاق ہے۔

 تکفیری امید واروں کا  الیکشن میں حصہ لینا آئین، قانون، اداروں، نیشنل ایکشن پلان سب کی بے حرمتی ہے

۔ ان کا آزادانہ پھرنا اس مٹی کی بے حرمتی ہے جس میں پاکستان کے ہزاروں شیعہ، سنی، کرسچنز، ہندووں وغیرہ کا خون شامل ہے جس میں فوج، پولیس، میڈیا ریپس اور وکلاء سمیت بڑے بڑے افسران کا خون بھی شامل ہے۔

ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ ان چہروں کو پہچانے، اگر یہ الیکشن لڑنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو کسی صورت انہیں ووٹ نہ دیں، ان دہشتگردوں کی جگہ جیل ہے، اسمبلیاں نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button