ایران کو جوابی حملہ سے قبل مطلع کردیا تھا،ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم
شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے لاہور کی 12 جامعات کے طلبا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دئیے ۔
پاک-ایران تعلقات سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ پاکستان نے ایران میں ان لوگوں پر حملہ کیا جو پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھے
حملے سے پہلے ایران کو مطلع کردیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مگر اچھی بات یہ ہے کہ اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوبارہ بحال ہوچکے ہیں۔
اور اس حوالے سے کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔
سینئر صحافی منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ طلبہ سے گفتگو کا دورانیہ تین گھنٹے تھا جس میں 50 سوال کئے گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم جب ہال میں پہنچے تو بیس منٹ کا خطاب کیا، اس کے بعد دو گھنٹے چالیس منٹ تک طلبہ کے سوالات کے جواب دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سامراج اور تکفیریت رسوا ،ایران پاکستان تعلقات بحال
پنجاب یونیورسٹی،یونیوسٹی آف لاہور،یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ہجویری یونیورسٹی،یو ایم ٹی،جی سی لاہور،یو ای ٹی،سپرئیر یونیورسٹی،منہاج یونیورسٹی،لمز سمیت 12یونیورسٹیوں کے طلبہ سے خطاب کیا۔
طلبہ نے الیکشن،اکانومی،لاپتہ افراد،نومئی،عدلیہ،سوشل میڈیا،بھارت اور ایران کے ساتھ تعلقات پر طلبہ نے سوالات کئے۔
طلبا نے سول ملٹری تعلقات سے متعلق بھی سوال پوچھا جس پر ڈی جی آئی ایس آئی نے بتایا کہ آرمی یا اسٹیبلشمنٹ کا تعلق بھی عوام سے ہی ہے۔
ادارہ کبھی بھی خود سے سول معاملات میں اس وقت تک مداخلت نہیں کرتا جب تک جمہوری حکومت دعوت نہ دے۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا الیکشن 8فروری کو ہی ہوں گے۔
لاپتہ افراد کے حوالے سے بتایا کہ7ہزار میں سے 5ہزار سے زائد افراد واپس آچکے ہیں کچھ لوگ یورپ،ایران اور افغانستان جاچکے ہیں۔
منصور علی خان نے بتایا کہ اس سیشن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے نعرے لگائے گئے تو میری اطلاع کے مطابق ایسی کوئی ایکٹوٹی نہیں ہوئی، سیشن کے دوران اڑھائی سو سے زائد طلبہ موجود تھے کسی نے ایسا کوئی نعرہ نہیں لگایا







