اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکی سامراج اور تکفیریت رسوا ،ایران پاکستان تعلقات بحال

پاکستان اور ایران کے درمیان جب کشیدگی ہوتی ہے تو  عرب ممالک ،امریکہ ،اسرائیل یورپ،بھارت جیش العدل، کالعدم جماعتیں اور تعصب کے بیوپاری  فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

 شیعیت نیوز:امریکہ اسرائیل اور تکفیریوں کی امیدیں دم توڑ گئیں،پاک ایران تعلقات بحال ہوگئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابنیہ کا اجلاس ہوا۔

جس میں ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی۔

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ

پاکستان اور ایران کے درمیان جب کشیدگی ہوتی ہے تو  عرب ممالک ،امریکہ ،اسرائیل یورپ،بھارت جیش العدل، کالعدم جماعتیں اور تعصب کے بیوپاری  فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

اور پاکستان ایران کروڑوں پاکستانی اور ایرانی عوام کے ساتھ محب وطن پاکستانی اس کا نقصان اٹھاتے ہیں اس لئے ہمیں دشمن کو پہچاننا چاہئے۔

فلسطین فاونڈیشین کے ترجمان ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ  حکومت پاکستان کا ایک بڑا قدم

پاکستانی سفیر کو تہران میں تعینات کردیا گیا۔

امریکہ اسرائیل ہندوستان کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

پاکستان میں فرقہ وارانہ ذہنیت کے امریکی غلام بھی رسوا ہوگئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button