اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟

 شیعیت نیوز: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذریعہ معاش اور اثاثوں کے حوالے سے ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ ’آپ کے ماشاءاللہ بہت سے گھر ہیں، آپ کی جائیداد آپ کی زمینیں ہیں‘، جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ’کوئی زمینیں نہیں ہیں‘۔

خاتون میزبان نے سوال داغا، ’تو ذریعہ معاش کیا ہے؟

جواباً مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’ذریعہ معاش اللہ کی طرف سے غیبی مدد ہے‘

میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی غیبی مدد کی دعا کرلوں پھر‘۔

جس پر مولانا فضل الرحمان نے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 37 ”وَاللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ“ ( اور بیشک اللہ تعالٰی جسے چاہے بے شمار روزی دے) پڑھی اور ہنستے ہوئے بولے، ’اگر وہ بے حساب دیتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اس کا حساب کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی شکست کا خوف! فضل الرحمن ڈیزل نےسرغنہ کالعدم سپاہ صحابہ اورنگزیب فاروقی سے مدد مانگ لی

مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button