اسرائیل کے خلاف فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں زبردست شدت

21 جنوری, 2024 18:58

شیعیت نیوز : فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس بریگیڈ نے غزہ جنگ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بریگیڈ کے مجاہدین نے "صوفا” کے فوجی اڈے کو متعدد مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا۔

سرایا القدس نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع "البریج” کیمپ کے شمال اور مشرق میں صیہونی فوجیوں اور ان کے فوجی ساز و سامان کو بھی "راکٹ 107” اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :مقاومتی بلاک کے درمیان مکمل ہم آہنگی، امریکہ اور اسرائیل کی تاریخی شکست

سرایا القدس بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے جنوب میں واقع مسجد الشہدا کے علاقے میں بھی ایک صیہونی ہیڈکوارٹر اور کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔

ادھر فلسطین کی مجاہدین تحریک کی فوجی شاخ "مجاہدین” بریگیڈ نے بھی کہا ہے کہ تحریک فتح کی عسکری شاخ شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں فلسطینی مجاہدین نے "ناحل عوز” بستی پر راکٹ برسائے ہیں۔

7:58 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top