مشرق وسطی

جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی شہادت کی تردید

شیعیت نیوز : العالم کی رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع نے دمشق کے علاقےالمیزہ پرآج صیہونی حکومت کے حملے کے دوران فلسطین کی جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم شام میں فلسطین کی جہاد اسلامی کے نمائندے اسماعیل السنداوی نے اس قسم کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کا شام پر حملہ،پاسداران انقلاب کے 5 فوجی مشیر شہید

واضح رہے کہ آج صبح دمشق کے المیزہ علاقے پر صیہونی حکومت نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 4 ایرانی فوجی مشیر اور متعدد شامی باشندے شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button