اہم ترین خبریںمشرق وسطی

اسرائیل کا شام پر حملہ،پاسداران انقلاب کے 5 فوجی مشیر شہید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایران کے 5 فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں۔

تین اسرائیلی جنگی طیاروں نے مزہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔

اس دھماکے کے فوری بعد کے مناظر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

 حملے میں  پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا اسے ایرانی فوجی مشیر استعمال کرتے تھے۔

شامی خبر رساں ایجنسی ’سانا‘‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ دارلحکومت کے وسط میں ایک رہائشی عمارت تھی۔ حملے کا نشانہ المزہ کا علاقہ تھا جہاں زیادہ تر مغربی طرز کے ویلاز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے عراق میں اسرائیل کے ’جاسوس ہیڈکوارٹر‘ اور امریکی قونصلیٹ پر حملے

انسانی حقوق کی رصدگاہ کے سربراہ نے دھماکے میں پانچ افراد کی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 انسانی حقوق کی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ دھماکہ دمشق کے اس علاقے میں ہوا جہاں پر تحریک جہاد اور حزب اللہ کی قیادت رہائش پذیر ہوتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایران کے 5 فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ایک بار پھر شریر اور مجرم صیہونی حکومت نے شام کے دار الحکومت دمشق پر حملہ کیا۔

جس کے نتیجے میں شامی فوج کے متعدد اہلکار جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے چار فوجی مشیر شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں حجۃ اللہ امیدوار، علی آقازادہ، حسین محمد اور سعید کریمی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں "المیزہ” نامی علاقے پر آج صبح صیہونی حکومت کے حملے میں متعدد شامی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button