حساس اداروں کی اہم کارروائی،کالعدم تکفیری گروہ کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

16 جنوری, 2024 10:11

 شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں بونگہ حیات روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ایک جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔

دہشت گرد کا نام اسامہ فاروق ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت دیگر شہروں سے کالعدم تحریک طالبان کے 7 تکفیری دہشت گرد گرفتار

جبکہ تحصیل جام پور کا رہائشی ہے۔

سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

5:05 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top