اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

لاہور سمیت دیگر شہروں سے کالعدم تحریک طالبان کے 7 تکفیری دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت احمد اللہ، اسامہ، نذیر، حماد، عبدالرحمان، احمد اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

شیعیت نیوز: ملک میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 7 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونیوالےتکفیری دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت احمد اللہ، اسامہ، نذیر، حماد، عبدالرحمان، احمد اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نابلس پرقابض اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کھلی جارحیت ہے، علامہ ساجدعلی نقوی

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 423 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button