نیتن یاہو میدان جنگ کے حقائق کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، جہاد اسلامی فلسطین

11 جنوری, 2024 19:40

شیعیت نیوز : خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے فوجی ترجمان ابو حمزہ نے ایک تقریر میں کہا کہ اگر جنگ ہمیشہ کے لیے بھی جاری رہتی ہے تو بھی مزاحمت کو تباہ کرنے کا دشمن کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک بھی خدا کے حکم سے دشمن کا ہدف حاصل نہیں ہوا ہے اور جو بھی ہمیں غیر مسلح کرنا چاہے گا، ہم اس کی جان لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :حزب اللہ نے اسرائیل کے جاسوسی مراکز اور فوجی اڈوں پر یلغار کردی

ابو حمزہ نے کہا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی، غزہ کی سرحدی پٹی میں صیہونی آبادکاروں کی واپسی اور قیام ممکن نہیں ہوگا۔

6:54 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔