پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او پاکستان کا جمعہ کو ملکگیر احتجاج کا اعلان
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے پارہ چنار میں شیعہ شناخت پر قتل کیا جاتا ہے
اور ایک مذموم سازش کے تحت شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے۔
گزشتہ دنوں ڈاکٹر رقیہ نجف کو پارہ چنار سے پشاور آتے ہوئے شہید کیا گیا۔
پارہ چنار میں علاقائی امن اور مومنین کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تکفیریوں کی تقریر سے واضح ہوگیا پارہ چنار کے مسلمانوں کا قاتل کون ہے،علامہ امین شہیدی
جمعہ کو پاکستان بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔
ملک کے اہم شہروں میں جمعہ کےاجتماعات کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما تمام ڈویژنز میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کریں گے۔







