پارہ چنار :خیبر میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر رقیہ کو شیعہ شناخت پر قتل کردیا گیا
شیعیت نیوز:پارہ چنار سے پشاور آنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مسافر کوچ کے علاوہ منی گاڑی میں سوار ڈاکٹر رقیہ اور انکے والد پر بھی دہشت گردوں نے اندھا دھند فارنگ کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر رقیہ شہید ہوگئیں اور انکے زخمی والد ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔
ڈاکٹر رقیہ خیبر میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئیر کی طالبہ تھیں۔
شہیدہ کا تعلق پارہ چنار سے تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے جلسہ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ پارہ چنار سے بدلہ لیں گے
یہ بھی پڑھیں:پارہ چنار سے پشاور جانے والی بس پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت4افراد شہید
دہشت گردی کے واقعات میں اس سے قبل بھی اساتذہ اور ڈاکٹرز کو شیعہ شناخت پر قتل کیا گیا ہے۔







