پارہ چنار سے پشاور جانے والی بس پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت4افراد شہید
شیعیت نیوز:پارہ چنار سے پشاور جانے والی مسفر کوچ پر فائرنگ سے 4افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صدہ کے مقام پر پارہ چنار سے آنے والی دوبسوں کو تکفیری دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت4افراد شہید ہوئے۔
واقعہ کے خلاف طوری بنگش قبائل نے دیشت گردی کے واقعات کے خلاف ہنگامی جرگہ طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ دو ماہ میں متعدد بار مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک درجن سے مومنین شہید ہوچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پارہ چنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات منظم منصوبہ بندی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
پارہ چنار کے عمائدین کا کہنا ہے ہم پارہ چنار میں امن چاہتے ہیں لیکن امن دشمن عناصر آئے روز دہشت گردانہ کاروائی کرکے علاقائی امن کو تباہ کررہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا کہنا ہے ان واقعات میں کوئی تیدسری قوت ملوث ہے ْ۔







