اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

حنیف ڈار کی امام زمانہ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی

شیعیت نیوز :حضرت امام زمانہ عج کی شان اقدس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک پر قاری حنیف ڈار نے بدترین گستاخی کی ہے ۔

جس سے ملت تشیع کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں ۔

اس پوسٹ میں شیعہ مذہب کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ آئمہ علیہم السلام کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کی ہے۔

دنیا کے تمام مذاہب میں بھی آخری نجات دہندہ کا تصور موجود ہے جبکہ مہدویت اہل سنت کے ہاں بھی مسلم ہے۔ایسے میں کھلے عام توہین آمیز پوسٹس اور ان کا کوئی ایکشن نا لیا جانا غیر منصفانہ عمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم لشکر جھنگوی کے غنڈوں کی اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی ،شیعہ مسلمانوں کی کھلے عام تکفیر، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

آئے روز ملت تشیع کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بے گناہ افراد کا لاپتہ کیا جانا اور ریاست کا ان سب معاملات میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا کئی سوال اٹھاتا ہے ۔

ستم بالائے ستم کہ اس سب کے ساتھ ساتھ مظلوم شیعہ قوم کے مذہبی عقائد کی توہین و تضحیک کی جا رہی ہے اور کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا،جبکہ کئی شیعہ جوانوں پر بے بنیاد کیس بنا کر حراست میں لیا جانا معمول ہے۔

قاری اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کر چکا ہے۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ توہین کے قوانین موجود ہونے کے باوجود یہ گستاخ کھلے عام آزاد کیوں پھر رہے ہیں؟

شیعہ ایکٹوسٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ قاری حنیف ڈار کو جلد از جلد سزا دی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button