مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری، 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

شیعیت نیوز : گذشتہ گھنٹوں کے دوران خان یونس اور رفح کے علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں نے شدید حملے کئے ہیں اسی طرح غزہ کے مرکز میں المغازی کیمپ اور دیگر محاذوں پر بھی مزاحمتی فورسیز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ پر ایک بار پھر جمعے کی صبح اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حملے کئے اور اس مرتبہ الفالوجا کے قبرستان کو نشانہ بنایا جس میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :جنگ غزہ، اسرائیلی حکام میں شدید اختلافات کا سبب بن گئی

جنوبی غزہ میں واقع النصیرات کیمپ پر بھی صیہونی فوجیوں کی بمباری کے دوران چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

مرکزی غزہ کے صلاح الدین علاقے میں بھی شدید لڑائی کی خبریں ہیں اور جارح فوجی اس علاقے پر ٹینک اور توپخانے کے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button