جنگ غزہ، اسرائیلی حکام میں شدید اختلافات کا سبب بن گئی

06 جنوری, 2024 07:18

شیعیت نیوز :نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی آرگنائزیشن شاباک کے سربراہ کو وار کیبنٹ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا جس کے بعد وزیر جنگ سے ان کی بحث ہوئی۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ یواف گالانٹ نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا تاہم نیتن یاہو اور یواف گالانٹ نے کسی بھی تنازع کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مل کر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 10ویں برسی، سرکاری سطح کوئی تقریب نہیں

تاہم دونوں کے درمیان تنازعات کی خبریں بار بار آ رہی ہیں۔

ویلا ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ چیف آف آرمی سٹاف اور کئی وزراء کے درمیان تحقیقاتی ٹیم کے معاملے پر جھڑپ ہوئی جس کی وجہ سے نیتن یاہو کو میٹنگ منسوخ کرنا پڑی۔

ویب سائٹ نے لکھا کہ میٹنگ میں شریک اہلکار ایک دوسرے پر شور مچا رہے تھے۔

7:15 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top