فورسز کا ٹانک میں آپریشن، انتہائی مطلوب سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

05 جنوری, 2024 16:14

شیعیت نیوز : سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب ٹانک کے علاقے میں کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں گل یوسف بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارت خانے آمد

گل یوسف سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

دہشتگرد گل یوسف نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں اور وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

حکومت پاکستان نے اس کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔

7:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top