مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی نسل کشی کے مترادف ہے: اقوام متحدہ

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر بالاکرشنن راجا گوپال نے سوشل میڈيا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ غزہ کے عوام خاص طور پر بچوں کی ایک بڑی تعداد کے پیش نظر ان کی نقل مکانی، نسل کشی کے مترادف ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کانگو یا دیگر ملکوں کے حکام جبری نقل مکانی پر رضامندی کی صورت میں، اس نسل کشی میں شریک جرم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :داعش نے کرمان میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

راجا گوپال کا یہ بیان، ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ کے پناہ گزینوں کو ممکنہ طور پر قبول کرنے کے لیے، افریقی ملک کانگو اور کئی دیگر ممالک کے ساتھ خفیہ مذاکرات کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button