اہم ترین خبریںایران

داعش نے کرمان میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعیت نیوز : دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان میں،  ایران کے جنوب میں واقع کرمان کے گلزار شہدا قبرستان میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ دہشت گردانہ بم دھماکے گزشتہ روز کرمان کے گلزار شہدا فبرستان میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر اور ان کے مزار کے راستے میں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :صدر سید ابراہیم رئیسی کا شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے اجتماع سے خطاب

بدھ کی شام کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر برسی کے اجمتاع میں شرکت کرنے والے زائرین کے درمیان دو دہشت گرد دھماکے ہوئے۔

ان دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 84 افراد شہید اور 288 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button