آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام برسی شہید قاسم سلیمانی کے موقع پر”شہداء راہ قدس کانفرنس
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام برسی شہید حاج قاسم سلیمانی و شہید مہدی المہندس کے سلسلے میں "شہداء راہ قدس کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔
علامہ شیر علی مہدوی، علامہ حمید حسین امامی (صوبائی صدر امامیہ علماء کونسل)، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، رکن ذیلی نظارت و سابق ڈویژنل صدر نوید انجم اور ادارہ تنزیل القرآن کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر سید علی عباس نے شرکاء سے خصوصی خطابت کیا۔
شہید القدس سردار قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی:یہ بھی پڑھیں
کانفرنس میں علامہ ریاض علی شاہ، علامہ نور آغا بہشتی (رکن ذیلی نظارت)، علامہ ممتاز علی شاہ، علامہ باقر منتظری، علامہ نور جان علی زہرائی، علامہ صابر رجائی (رہنماء ایم ڈبلیو ایم)، علامہ سید نجم الحسین، علامہ نجات حسین اور علامہ ہاشم حسین سمیت علماء کرام، امامیہ جوانان اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ شہید القدس کی قربانیاں رنگ لائیں گے ۔







