اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مشکل لیکن یادگار 2023 کا سال الوداع ہو گیا2024 بہت اہم ہے،آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ہم فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 شیعیت نیوز: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک مشکل لیکن یادگار 2023 کا سال االوداع ہو گیا۔

مسلح افواج پاکستان کے غیور اور باوقار عوام کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقار عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سال نو کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ سال 2024 پاکستان کے لئے داخلی اورخارجی محاذ پرانتہائی اہمیت رکھتاہے۔

پاکستان بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقعوں کی سرزمین ہے اسکی مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ہم فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نیا سال فلسطینیوں اور کشمیری عوام کے مصائب میں ریلیف لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک قومی فوج کی حیثیت سے قومی سلامتی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے اس رشتے کو کمزور نہیں کر سکتی۔

ترجمان پاک فوج نے سال 2024 کو ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 2023 اہم سال تھا جو ختم ہوگیا، اب 2024 اندرونی اوربیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button