امریکہ: 2023 میں فائرنگ سے 78 ہزار افراد ہلاک و زخمی
شیعیت نیوز : آرمڈ وائلنس آرکائیوز جی وی اے نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ رواں برس تئیس ہزار سات سو ساٹھ سے زیادہ افراد ہتھیاروں سے خودکشی کی وجہ سے ، اور اٹھارہ ہزار پانچ سو سات افراد حادثاتی فائرنگ، مسلح قتل یا اپنے دفاع کے دوران ہتھیاروں سے ہلاک ہوئے ہیں ۔
ان اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کی وجہ سے روزانہ تقریباً ایک سو اٹھارہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں ۔
اسی طرح 42 ہزار افراد ہلاک اور 35 ہزار 737 افراد فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہوئے ہيں ۔
اس رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ رواں سال میں اجتماعی فائرنگ کے چھ سو پچاس سے زیادہ واقعات امریکہ میں ثبت ہوئے ہيں ۔
یہ بھی پڑھیں :فلسطینیوں کی نسل کشی، انسانیت کے لئے شرمناک ہے: کیوبا
آرمڈ وائلنس آرکائیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کے نتیجے میں سترہ سال سے کم عمر کے سولہ سو سے زائد بچے اور نوجوان ہلاک اور چار ہزار چار سو چوالیس دیگر زخمی ہوئے ہيں ۔
اس کے علاوہ پولیس کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں ایک ہزار چار سو بارہ مشتبہ افراد مارے گئے جبکہ ان کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چھیالیس سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
پیو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں مسلح تشدد میں اضافے نے اس ملک کے شہریوں کو ہتھیار خریدنے اور رکھنے کی ترغیب دی ہے۔
اسی طرح 72 فیصد لوگ اپنی جان کی حفاظت کے لئے، سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے پاس بندوق رکھتے ہیں یا اسے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں-







