مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، ایک دن میں 166 افراد شہید

شیعیت نیوز:  صیہونی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری ہے ، اسرائیلی فوج کے جبالیہ اور خان یونس کے اطراف میں حملوں کے نتیجے میں ایک دن میں 166 افراد شہید جبکہ 344 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مختلف علاقوں میں حملوں سے فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 54 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔

ہفتہ اور اتوار کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بد ترین بمباری کی اور زمین پر موجود فوج نے ٹینکوں سے گولے برسائے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈ نے جبالیہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ، حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کے میجر سمیت کئی فوجی مارے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل غزہ جنگ کی ’بہت بھاری قیمت‘ چکا رہا ہے، نیتن یاہو کا اعتراف

اہل غزہ پر مظالم کے باعث مغربی کنارے میں مسیحیوں کے مقدس مقام بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات بھی مؤخر کر دی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی طرف سے ایک بار پھرغزہ میں قحط کی وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بھوک، ننگ اور قحط بچوں کی موت کا حقیقی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بچوں اور خاندانوں کو اب فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کے ساتھ بھوک، پیاس اور شدید سردی کا سامنا ہے جو جنگ زدہ لاکھوں لوگوں کے لیے جان لیوا خطرات بنتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button