برطانوی شہر گلاسگو میں ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے خمسہ مجالس کا انعقاد

25 دسمبر, 2023 08:06

 شیعیت نیوز:  شہادت حضرت بی بی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے برطانوی شہر گلاسگو میں بھی خمسہ مجالس ایام فاطمیہؑ کا انعقاد کیا گیا۔

شیعہ اثناء عشری کمیونٹی سینٹر کی جانب سے 17 تا 21 دسمبر خمسہ مجالس ایشلے اسٹریٹ گلاسگو میں واقع جامع مسجد و امام بارگاہ میں منعقد کی گئیں۔

خمسہ مجالس سے معروف پاکستانی عالم دین مولانا سید عارف حسین کاظمی، مولانا باقر رضا گھلو، ذاکر اہلبیتؑ شفاعت حسین، ذاکر اہلبیتؑ رضوان کاظمی، مولانا علمدار حسین نقوی، مولانا اختر عباس زینبی، مولانا راجہ سرفراز حسین سمیت مختلف علماء کرام و ذاکرین عظام نے خطاب کیا۔

حجتہ الاسلام مولانا سید عارف حسین کاظمی و دیگر علماء کرام و ذاکرین عظام نے خمسہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے سیرت جناب سیدہ فاطم زہراء سلام اللہ علیہا و اہلبیتؑ کی

حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق غیر مسلم معاشرے میں بچوں کی دینی اور دنیاوی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کربلا:عتبہ عباسیہ کی جانب سے مجلس عزا بسلسلہ ایام فاطمیہ

انہوں نے گھریلو اور ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے زوجین کو جناب سیدہ فاطمہ زہراء (س) و امیرالمومنین مولا علی (ع) کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے اور غیر مسلم معاشرے میں خواتین کے حجاب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

7:13 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top