عراق

کربلا:عتبہ عباسیہ کی جانب سے مجلس عزا بسلسلہ ایام فاطمیہ

قرآن انسٹی ٹیوٹ، الہندیہ برانچ کی جانب سے ان قرآنی پروگرامز اور محافل کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآن کریم کی ثقافت اور اہل بیت علیہم السلام کی فکرو تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔

 شیعیت نیوز: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد میں ایک قرآنی محفل منعقد کی جس میں قاریان قرآن کے ایک گروپ نے شرکت کی۔

یہ قرآنی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ، الہندیہ برانچ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

محفل کا آغاز قاری رحيم السيلاوي نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔

اس کے بعد قاری احمد العيفاري نے تلاوت کریم کی سعادت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:کربلا: عتبہ عباسیہ کی جانب سے مجلس عزا بسلسلہ ایام فاطمیہ کا انعقاد

اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ، الہندیہ برانچ کے قاری حافظ محسن الفتلاوی نے قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ، الہندیہ برانچ کی جانب سے ان قرآنی پروگرامز اور محافل کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآن کریم کی ثقافت اور اہل بیت علیہم السلام کی فکرو تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button