پاکستان کی اہم خبریں

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی سراج الحق سے ملاقات

ہمارا عزم ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات عوامی اور ریاستی سطح پر مستحکم ہوں، سراج الحق

شیعیت نیوز:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران نے فلسطینیوں کی بھرپور مدد کی ہے، جس پر ہم تہران کے شکر گزار ہیں، اہل غزہ کی مشکلات بہت زیادہ ہیں، مسلمان حکمرانوں کو فلسطینیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیئے، امریکی افواج ہر خطے میں فساد کی جڑ ہے، پاکستان اور افغانستان میں بدامنی اور فساد کی وجہ بھی امریکی مداخلت ہے۔

اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات عوامی اور ریاستی سطح پر مستحکم ہوں۔

ہم نے ہمیشہ مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام شیعہ اور سنی نہیں بلکہ مسلمان رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حریت رہنمائوں کی تین بے گناہ شہریوں کے حراستی قتل کی شدید مذمت

جماعت اسلامی تمام مسالک کے لیے قلبی وسعت رکھتی ہے۔ ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

بعض مسلمان ممالک نے لالچ میں آکر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان اور ایران کے سفیروں نے یکساں خیالات کا اظہار کیا ہے۔

حماس نے فلسطین کو ضم کرنے کے اسرائیلی عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، پوری دنیا میں مسلمان عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button