دنیا

حریت رہنماؤں کی تین بے گناہ شہریوں کے حراستی قتل کی شدید مذمت

شیعیت نیوز:   غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی، خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اور جنید الاسلام نے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین بے گناہ شہریوں کے حراستی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

حریت رہنمائوں خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اور جنید الاسلام نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ شہریوں کا جعلی مقابلوں میں اور دوران حراست قتل ایک معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ اور اسرائیل کے جرائم روکنے میں سلامتی کونسل کی شکست ثابت، اسلامک جہاد

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو زیر نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یاد رہے بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد نامی بے گناہ شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button