ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر نمائندہ مقامِ معظم رہبری کا مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کا دورہ
شیعیت نیوز: سربراہ مجلس علماء امامیہ اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر نمائندہ و وکیلِ مقام معظم رہبری آیت اللہ سید مجتبی حسینی (دام ظلہ) نے اپنے وفد کے ہمراہ مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کا دورہ کیا۔
ملاقات میں آنے والے معزز مہمانانِ گرامی کی مہمان نوازی کی گئی۔اس ملاقات میں مؤسسہ باقر العلوم(ع) نجف اشرف کے مدیر اور مجلس وحدت المسلمین نجف اشرف کے مسؤلین نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اس ملاقات میں متعدد موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
جن میں ملکی و عالمی بدلتی صورتحال، نجف میں مقیم پاکستانی طلبہ کی سرگرمیاں اور بنیادی مشکلات، ایم-ڈبلیو-ایم کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قضیہ فلسطین
اور غزہ کے حوالے سے پاکستان بھر میں فعالیت، ایم-ڈبلیو-ایم شعبہ نجف اشرف سمیت دیگر بیرونی شعبہ جات کی سرگرمیوں سے مطلع کرنا، سمیت دیگر متعدد موضوعات شامل ہیں
آیت اللہ سید مجتبی حسینی (دام ظلہ) نے مؤسسہ باقر العلوم(ع) العالمیہ کی نئی شاخ کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی۔
نجف میں موجود طلاب کی مشکلات کو دور کرنے اور ہر ممکنہ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی سے ھیئتِ سندھ نجف اشرف کے وفد کی ملاقات
ملاقات کے اختتام پر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے دعوت نامہ قبول کرنے اور تشریف لانے پر نمائندہ مقامِ معظم رہبری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
اور تمام مہمانانِ گرامی کو بخوبی اَحسن وداع کیا۔







