عراق

ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی سے ھیئتِ سندھ نجف اشرف کے وفد کی ملاقات

ملاقات کے اختتام پر ھیئتِ سندھ کے سربراہ نے علامہ سید شفقت حسین شیرازی کو جنابِ سیدہ فاطمۃ الزہرا (ع) کے عنوان پر ہوئے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کی انعام نوازی کی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی۔

 شیعیت نیوز: ایم-ڈبلیو-ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی سے ھیئتِ سندھ نجف اشرف کے سربراہ مولانا شیخ شوکت علی نجفی نے اپنے وفد کے ہمراہ مؤسسہ امام باقر(ع) میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

جن میں پاکستان میں ایم-ڈبلیو-ایم کی فعالیت، پاکستان میں لوگوں کی مجلسِ وحدت کی طرف رجحان، پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے مجلسِ وحدت کا کردار، نجف میں مقیم پاکستانی طلبہ بالخصوص سندھ کے طلاب کی مشکلات جیسے موضوعات شامل ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر ھیئتِ سندھ کے سربراہ نے علامہ سید شفقت حسین شیرازی کو جنابِ سیدہ فاطمۃ الزہرا (ع) کے عنوان پر ہوئے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کی انعام نوازی کی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ شفقت شیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفدکی نمائندہ رہبرمعظم عراق آیت اللہ مجتبیٰ حسینی سے ملاقات

جسے ایم-ڈبلیو-ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ نے قبول کیا،

اور اس تقریب میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 تمام پاکستانی طلاب کی علم و عمل میں کامیابی کیلئے دعائے خیر فرمائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button