اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت

فلسطینی عوام کا قتل عام بند ہونا چاہیے اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونا چاہیے

شیعیت نیوز :ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی تعلقات قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال پر پاکستان کو بہت تشویش ہے۔

ان کے بقول: ’وہاں فلسطینی عوام کا قتل عام بند ہونا چاہیے اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :اہم شخصیات نے نگران وزیر اعظم کے بیان کو آڑے ہاتھوں لے لیا:اسرائیل کسی صورت تسلیم نہیں

پاکستان نے ہر فورم پر اپنا اصولی موقف دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

 فلسطین کی خود مختار ریاست ہونی چاہیے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو اور یہی اقوام متحدہ قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کا حق ہے۔

اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں  کہا تھا’اگر پاکستان کی پارلیمان، تمام سیاسی جماعتیں اور دانشور اس رہنما اصول پر سوچ و بچار کرتے ہیں اور قائداعظم جس نتیجے پر پہنچے تھے۔

اس کے برعکس کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو یہ کفر کے ذمرے میں نہیں آتا، یہ ہوسکتا ہے۔

متنازعہ بیان کو پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مسترد کردیا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button