بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء کے ساتھ ذلت آمیز رویہ قابل مذمت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

21 دسمبر, 2023 07:22

 شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء پہ وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

  200 سے زائد بلوچ مظاہرین کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم اور چیف جسٹس کا آبائی تعلق بھی بلوچستان سے ہے ،اسلام آباد میں بلوچیوں کے ساتھ ذلت آمیز رویہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام وطن کے وفادار ہیں۔

پرامن مظاہرین کے حقِ احتجاج اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ان سے اظہار یکجتی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کئی سالوں کے بعد بلوچستان کا سفر کیا، عام آدمی کی حالت بالکل نہیں بدلی، ملک اقرار حسین علوی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں  بلوچ یکجہتی مارچ کی حمایت اور شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کریں ۔

بلوچستان سے شہید کی فیملی انصاف کے لئے اسلام آباد پہنچی ہے ۔انتظامیہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئے۔

بلوچستان میں مسائل کا حل بلوچستانیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر نکالے۔

جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچ خواتین کی قیادت میں گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت پہنچنے والے لانگ مارچ میں شرکا کے خلاف اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تمام بلوچ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

لانگ مارچ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں پہنچا تاہم اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو نیشنل پریس کلب تک پہنچنے سے روکنے کے لیے شہر کے داخلی راستوں سمیت اہم راستوں پر ناکہ بندی کر دی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے بلوچ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، پولیس نے آپریشن 26 نمبر چونگی اور نیشنل پریس کلب کے باہر کیا، اس دوران مظاہرین کے لگائے گئے ٹینٹ اور ساونڈ سسٹم اکھاڑ دئیے گئے۔

پولیسں نے واٹر کنین سے مظاہرین پر پانی بھی پھینکا، سیکٹر ایف سکیس میں آنسو گیس کی شیلنگ سے گھر میں موجود لوگ شدید متاثر ہوئے، بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن رات کے پچھلے پہر کیا۔

کیپیٹل پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تمام بلوچ مظاہرین کو گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر 226 مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ، کوہسار، سیکرٹریٹ اور مارگلہ منتقل کردیا گیا، خواتین مظاہرین کو تھانہ وومن منتقل کر دیا گیا۔

11:56 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top