پاکستان کی اہم خبریں

عمران خان نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 

شیعیت نیوز: عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 23 نومبر سے اب تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیرقانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے،12 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کے خلاف ہماری درخواست مسترد کی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ ٹرائل کورٹ جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ13 (2)(3) میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی، قانون میں لفظ ‘شکایت’ کی تشریح واضح ہے، قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے روبرو زبانی یا تحریری استدعا ہے جب کہ پولیس افسر کی رپورٹ کا ذکر نہیں، کرمنل پروسیجر کی دفعہ 4 (h) میں بھی لفظ شکایت کو واضح کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:چین, زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی

 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لاء ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت سائفر کیس ایف آئی آر اورپولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، سائفر کیس میں اب تک کی کارروائی غیرقانونی قرار دےکر عمران خان کو بری کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button