چین, زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی

19 دسمبر, 2023 12:53

 شیعیت نیوز:  چین کے شمال مغربی صوبوں، گانسو اور کیناہائی میں گزشتہ رات شدید زلزلہ آیا۔ رکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی پینتس کلومیٹر اور اس کا مرکز صوبہ گانسو کے صدر مقام لانژو سے ایک سو دو کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے چین کے دونوں صوبوں کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور آخری اطلاع ملنے تک 127 کی ہلاکت اور تقریبا ڈھائی سو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:صیہونی اخبار نے قیدیوں کے معاہدے کا انکشاف کر دیا

امدادی ٹیموں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق زلزلے سے زیادہ ہلاکتیں گانسو صوبے میں ہوئی ہیں ۔ اس صوبے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو کے قریب بتائی گئی ہے۔

6:10 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top