پاکستان کی اہم خبریں

دہشت گردانہ حملے کی مذمت، پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

شیعیت نیوز :  اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس بیان میں شہدا کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے مقابلے کے لئے دو طرفہ اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں گیارہ پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button