مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

پریس ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن میں طولکرم اور نور شمس کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز :  غرب اردن میں صیہونی جارحیت کے دوران فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں اور فلسطینیوں نے صیہونی فوجیوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے صیہونی فوجی گاڑیوں کے راستے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق نور شمس کیمپ میں صیہونی جارحیت میں تین فلسطینی شہید ہوئے جبکہ صیہونی فوجیوں نے ایمبولینس کا راستہ روکا تاکہ زخمیوں کو کوئی انسان دوستانہ امداد نہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

طولکرم میں بھی صیہونی فوجیوں نے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا اور کئی زخمی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

صیہونی فوج کے بلڈوزروں نے بھی نور شمس کیمپ میں فلسطینیوں کے کئی مکانات کو تباہ کر دیا۔ اس سے قبل فلسطینی قیدیوں کے مرکز نے اعلان کیا کہ سات اکتوبر سے اب تک غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس سے غاصب صیہونی حکومت چار ہزار چار سو بیس فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button