اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں پہلی بار ”فاطمیہ واک” کا انعقاد

شیعیت نیوز : رسول اللہ ص کی دختر سیدہ النساء العالمین حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر تین جمادی الثانی کو ملتان میں اربعین کونسل کے زیر انتظام فاطمیہ واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

اس سے قبل اس طرز کا پروگرام پاکستان میں نہیں کیا جاتا تھا۔

ایام فاطمیہ میں مجالس کا انعقاد تو قدیم زمانے سے چلا آتا ہے مگر جلوسوں کا کوئی خاص سلسلہ نہیں تھا ۔

اب سے اربعین واک کی طرز پہ فاطمیہ واک کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے پہلی مجلس عزا

مومنین کا کہنا ہے کہ خواہش اور آرزو ہے کہ عاشورہ اور اربعین کی طرح ایام فاطمیہ کو بھی عوامی کیا جائے، ماضی کی نسبت گذشتہ دس سالوں میں ایام فاطمیہ کو بہتر انداز میں برپا کیا جا رہا ہے۔

یہ بہترین موقع ہے کہ دنیا کے سامنے حضرت سیدہ سلام اللہ علیہا کے مصائب کو عیاں کیا جائے۔
اربعین واک ملتان میں امام بارگاہ حیدریہ سے شروع ہو کر گھنٹہ گھر چوک اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button