اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے پہلی مجلس عزا

 شیعیت نیوز: ایام فاطمیہ کے موقع پر شب اول کی عزاداری جمعرات کی شام تہران کے امام خمینی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی جس میں رہبر معظم سید ‏علی خامنہ ای نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے بارے میں اللہ تعالی کے خصوصی انعامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی اپنے خآص بندوں پر خصوصی نظر ہوتی ہے
اور وہ عجز و انکساری اور تضرع کرنے والوں کو زیادہ دوست رکھتا ہے۔
انہوں نے  خطاب میں حق کے دفاع کے لئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شجاعانہ، پاکیزہ ، مہذبانہ اور منطقی موجودگی کو شہزادی کونین کی خاص خصوصیات قرار دیا
حجۃ الاسلام ناصر شہیدی نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button