علامہ حسن رضا ہمدانی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے امور خطباء و ذاکرین مقرر

14 دسمبر, 2023 13:03

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سینئررہنما وممبر متحدہ علماءبورڈ پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی کو ایم ڈبلیوایم کا مرکزی کوآرڈینیٹر برائے امور خطباء و ذاکرین مقررکردیا گیا ہے۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےعلامہ حسن رضا ہمدانی کومرکزی کوآرڈینیٹر برائے امورخطباء و ذاکرین مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں امن ممکن نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

علامہ حسن رضا ہمدانی کی دینی و قومی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاہے،ملک میں خطباء و ذاکرین کو درپیش مسائل کے حل اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علامہ حسن رضا ہمدانی کی تقرری نیگ شگون ثابت ہو گی۔

10:18 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top