جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں امن ممکن نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

14 دسمبر, 2023 13:00

شیعیت نیوز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا واقعہ استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے، ملک دشمن عناصر کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انبیا کی باتوں میں تبدیلی نہیں ہوسکتی،قائد اعظم کے موقف میں تبدیلی ’کفر‘ نہیں،نگران وزیر اعظم

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں امن ممکن نہیں۔

8:30 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top