افغانستان سے جدیدترین امریکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

13 دسمبر, 2023 13:20

شیعیت نیوز:افغانستان سے جدیدترین امریکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ پاکستانی سکیورٹی اداروں نے افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جدید امریکی ہتھیار دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی میں چوبیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش گرفتار افغان ڈرائیور سے اہم انکشافات متوقع ہیں، برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین اور مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ہتھیاروں میں امریکی رائفل گرینیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزربیم بھی شامل ہیں۔

11:41 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top